راشد مہر نمبردار کاڈی سی کالونی سوسائٹی کا الیکشن لڑنے کا اعلان
راہوالی(نامہ نگار)سابق ممبر کنٹونمنٹ بورڈ ناصر حسین مہر کے بھائی راشد حسین مہر نمبردار نے ڈی سی کالونی سوسائٹی کے انتخابات میں جنرل سیکرٹری کی نشست پر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔
راشد مہر نمبردار نے کہا ہے کہ ان کا منشور سوسائٹی کے رہائشیوں کے مسائل کو حل کرنا، صحت اور صفائی اور سکیورٹی انتظامات کو بہتر بنانا ہے۔