جونیئر کمپیوٹر آپریٹر 10 ہزار روپے رشوت لیتے دھرلیاگیا

جونیئر کمپیوٹر آپریٹر 10 ہزار  روپے رشوت لیتے دھرلیاگیا

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)اینٹی کرپشن ٹیم نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ مار کرکے جونیئر کمپیوٹر آپریٹر عثمان غنی کو 10 ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ۔

سرکل آفیسر اینٹی کرپشن حافظ آباد نعمان ریاض نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ چھاپہ مار کارروائی میں فوڈ اتھارٹی کے جونیئر کمپیوٹر آپریٹر عثمان غنی کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ وصول کی گئی رقم جیب میں ڈال رہا تھا ۔ اس سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ کا اندراج کر لیا گیا ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن رانا شبیر اشرف نے بتایا کہ جونیئر کمپیوٹر آپریٹر نے لائسنس جاری کرنے کیلئے رشوت وصول کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں