ڈسکہ اورگردنواح میں سیمنٹ غائب ذخیز اندوزوں نے مہنگا کر دیا

ڈسکہ اورگردنواح میں سیمنٹ غائب  ذخیز اندوزوں نے مہنگا کر دیا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اوراسکے گردنواح میں سیمنٹ کی قلت ذخیز اندوزوں نے خود ساختہ مہنگا کر دیا۔

علاقہ بھر میں سیمنٹ فیکٹریوں کے ڈیلرز نے بجٹ2026-27 سے قبل قیمتوں میں اضافہ کے پیش نظر سیمنٹ سٹاک کر لیا ہے جس سے تعمیراتی کام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں بعض مقامات پر سیمنٹ کی بوری 100 سے 150 روپے مہنگی فروخت ہو رہی ہے شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سیمنٹ ذخیزہ کر کے مصنوعی قلت پیدا کر نیوالوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ذخیرہ شدہ سیمنٹ مارکیٹ میں فروخت کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں