جاگووال میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

جاگووال میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

قبرستان کی زمین ٹھیکے پر دینے کے تنازع پر فائرنگ،صدیق گروپ کا جاویدگلزار مارا گیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 30 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں جاگووال میں صدیق گروپ اور رمضان گروپ کے درمیان قبرستان کی زمین ٹھیکے پر دینے کے معاملے پر کافی عرصے سے تنازعہ چلا آ رہا تھا اس سے قبل بھی رمضان گروپ کی فائرنگ سے صدیق گروپ کے افراد زخمی ہوئے تھے جس کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے گزشتہ روز رمضان گروپ کے شاہ زیب، شہباز اور دیگر چھ افراد نے صدیق گروپ کے افراد پر فائرنگ کر دی جس سے 30 سالہ جاوید گلزار موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے مقتول کے چچازاد بھائی سخاوت کی رپورٹ پر ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں