وارداتوں میں لاکھوں کے زیورات، نقدی ،سامان غائب

 وارداتوں میں لاکھوں کے زیورات، نقدی ،سامان غائب

فیکٹری مالک امجد کے گھر سے 20تولے زیورات،دو قیمتی گھڑیاں چوری

ڈسکہ،ہیڈبمبانوالہ (نمائندہ دنیا)تین مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کے طلائی زیورات، نقدی ، قیمتی گھڑیاں اور موٹر سائیکل سے محروم ہوگئے ۔ سٹی ہاؤسنگ سکیم میں عبدالجبار گوندل بطور منیجر کام کرتا ہے جو فیکٹری مالک امجد جاوید فیملی کے ہمراہ اسلام آباد گیاہوا تھا واپس آیاتو انکی رہائش گاہ کی الماری کے دراز سے چور دو مردانہ قیمتی گھڑیاں اور 20تولے طلائی زیورات چوری کر کے لے گئے ، ملیکے میں دونامعلوم ملزموں نے اسلحہ کے زور پر غلام عباس سے نقدی 35ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیاجبکہ بھگت پور میں ناصر محمود کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں