پیرا فورس کی سمبڑیال روڈ پر کاروائی ریڑھی بانوں تک محدود

پیرا فورس کی سمبڑیال روڈ پر کاروائی ریڑھی بانوں تک محدود

برساتی نالہ پر قابض دوکانداروں کو چھوڑ دیا ، متاثرین کاحکام سے نوٹس لینے کامطالبہ

موترہ(نامہ نگار)ڈسکہ میں پیرا فورس کی سمبڑیال روڈ پر کاروائی ریڑھی بانوں تک محدود، برساتی نالہ پر قابض دوکانداروں کو چھوڑ دیا گزشتہ روز پیرا فورس نے سمبڑیال روڈ ڈسکہ کا دورہ کیا او ربرساتی نالہ پر قابض دوکاندارجنہوں نے اپنا سامان رکھ کر برساتی نالہ پر قبضہ جمایا ہوا ہے انہیں کچھ نہ کہا اورریڑھی بانوں کو ہٹا دیا ۔برساتی نالہ پرقابض دوکانداروں کو چھوڑنے پر شہری پیرا فورس کیخلاف سراپااحتجاج بن گئے شہریوں نے بتایاکہ برساتی نالہ شہریوں کے گزرنے کیلئے بنایاگیاہے وہاں پربھی دکانداروں نے قبضہ جمایاہوا ہے پیرا فورس کو اس برساتی نالہ پر قبضہ ختم کروانا چاہیے تھا پیرا فورس برساتی نالہ پر قابض دکانداروں کیخلاف کارروائی کی بجائے خاموش واپس چلی گئی اور ریڑھی بانوں کو ہٹادیا۔ برساتی نالہ پردوکانداروں کا قبضہ ہونے کی وجہ سے سمبڑیال روڈ ڈسکہ سے گزرنے والے طلبا و طالبات اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کاسامنا کرناپڑتا ہے ۔ پیرا فورس سب کیخلاف یکساں کارروائی کرے برساتی نالہ پر قابض دوکانداروں کو چھوڑ کر پیرا فورس نے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر گوجرانوالہ ،ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں