پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ ،3کوایک لاکھ کے جرمانے

 پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ ،3کوایک لاکھ کے جرمانے

40لٹررینسڈ آئل اوربھاری مقدار میں ممنوعہ اور خراب اشیاتلف کردی گئیں

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک کی فراہمی کے مشن کے حصول کے لیے سخت ایکشن جاری ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی سیدموسیٰ رضا کے حکم پرڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنزنے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ ممتاز مارکیٹ اور سوئی گیس روڈپر کریک ڈاؤن کیا جس میں4فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کرتے ہوئے 3کوایک لاکھ روپے کے جرمانے عائدکردیے جبکہ40لٹررینسڈ آئل اوربھاری مقدار میں ممنوعہ اور خراب اشیاء تلف کردی گئیں ۔جاری تفصیلات میں بتایا گیا کہ فوڈ پوائنٹس پر صفائی کے ناقص انتظامات اور سنگین خلاف ورزیاں پائی گئی،فاسٹ فوڈپوائنٹس پر رینسڈ آئل میں فرائنگ کی جارہی تھی ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی سید موسیٰ رضاکے مطابق خوراک کے معیار پر نوکمپرومائز پالیسی پر عمل پیرا ہیں، مزید سخت ایکشن لیے جائیں گے۔ فوڈ بزنس آپریٹرز حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق کام کو یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں