موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے زندگی ہار گیا

 موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے زندگی ہار گیا

سکنہ ہردوکلے ووالا کارہائشی علی حسن مرالی والہ کے قریب حادثے کاشکار

تتلے عالی(نامہ نگار)موٹر سائیکل سوار ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا۔مرالی والہ کے قریب بلانمبری ٹریکٹر ٹرالی نے کھیالی کی جانب سے آنے والی موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس سے موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جسکی شناخت علی حسن سکنہ ہردوکلے ووالا کے نام سے ہوئی،ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں