کوٹ بھگت میںمعمولی جھگڑے پر بڑا بھائی قتل کر دیا

 کوٹ بھگت میںمعمولی جھگڑے پر بڑا بھائی قتل کر دیا

راشد کی طیش میں آ کر ستائیس سالہ غفران پر فائرنگ ،ملزم فرار،تلاش جاری

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا)دو بھائیوں کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا تو چھوٹے نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔تھانہ سمبڑیال کے علاقہ کوٹ بھگت میں ستائیس سالہ غفران کا اپنے چھوٹے بھائی راشد سے جھگڑا ہوا تو راشد نے طیش میں آ کر فائرنگ کر کے بڑے بھائی ستائیس سالہ غفران کو قتل کر دیا اور فرارہوگیا۔ اطلاع پر ایس ایچ او سمبڑیال سرمد فیاض نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا اور ملزم کی تلاش کیلئے پولیس ٹیمیں روانہ کر دی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں