کوٹ گھمن :نوجوان لڑکاٹریکٹر ٹرالی کی زدمیں آکر جاں بحق
موٹر سائیکل سوار مزمل ٹریکٹر ٹرالی کے اچانک کٹ مارنے پر اسکے نیچے کچلا گیا
ڈسکہ (نمائندہ دنیا)نوجوان ٹریکٹرٹرالی کی زد میں آ کرجاں بحق ہوگیا۔عمیر کا بھانجا مزمل، اسد اور ہمشیرہ کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار جارہے تھے کہ نواحی موضع کوٹ گھمن کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کے اچانک کٹ مارنے سے موٹر سائیکل سوار14 سالہ مزمل نیچے گر گیا اورٹرالی کے نیچے کچلا گیا ۔وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ریسکیورز نے ضروری کارروائی کے بعد نعش سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دی جبکہ صدر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔