مہاجرین کی 12 نشستیں ختم نہیں ہونے دینگے :ادیب امجد بٹ

مہاجرین کی 12 نشستیں ختم نہیں ہونے دینگے :ادیب امجد بٹ

تعلیمی کوٹہ ،روزگار بحالی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی،مہاجرین کی نمائندگی کرنا مقصد

سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا )برادرز کشمیری فیڈریشن آزاد جموں و کشمیر پاکستان اینڈ انٹرنیشنل کے مرکزی سیکرٹری جنرل ادیب امجد بٹ نے کہا ہے کہ مہاجرین کی 12 نشستیں ختم نہیں ہونے دینگے ۔ تعلیمی کوٹہ اور روزگار بحالی کیلئے جدوجہد بھی جاری رکھیں گے ۔مہاجرینِ کشمیر کے حقوق کا تحفظ نوجوان نسل کو بہتر تعلیمی اور روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا انکی جدوجہد کا بنیادی مقصد ہے ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ انکا سیاست میں آنے کا مقصد ذاتی مفادات نہیں بلکہ مقیم پاکستانی مہاجرینِ کشمیر کی حقیقی نمائندگی کرنا ہے ماضی میں بعض عناصر نے مہاجرین کے نام پر سیاست کرتے ہوئے انکے حقوق کو نقصان پہنچایا جبکہ حقیقی مسائل کو نظر انداز کیا جاتا رہا مہاجرین کشمیر کی 12 مخصوص نشستیں مسئلہ کشمیر کی آئینی و تاریخی حیثیت کی علامت ہیں اور ان نشستوں کے خاتمے کی کسی بھی کوشش کی بھرپور مخالفت کی جائیگی اقوام متحدہ کی قراردادوں اور حقِ خودارادیت کے تناظر میں مہاجرین کشمیر کا حق نمائندگی برقرار رہنا چاہیے ۔ وہ آزاد کشمیر میں مہاجرین کے بچوں کیلئے تعلیمی کوٹہ بحال کروانے روزگار کے بہتر مواقع اور میرٹ کی بالادستی کیلئے عملی کردار ادا کرینگے ۔ برادرز کشمیری فیڈریشن دنیا بھر میں کشمیری برادری کی بہبود اتحاد اور حقوق کے تحفظ کیلئے سرگرم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں