ساہووالاسپورٹس گرائونڈ میں بنو قابل پروگرام کاٹیسٹ7 جون کوہوگا
سیالکوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،نمائندہ دنیا ) فارورڈ سپورٹس گرائونڈ ساہووالا سٹاپ پر 7 جون بروز اتوار شام پانچ بجے الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت بنو قابل پروگرام کا اپٹیچیوڈ ٹیسٹ ہو رہا ہے۔
ضلع بھر سے ہزاروں طلبا وطالبات، نوجوان اور گھریلو خواتین شریک ہونگی۔پیٹرن انچیف الخدمت فاؤنڈیشن و امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن اس موقع پر خطاب کرینگے ۔یہ بات سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ شیخ عتیق الرحمن نے میڈیا کو بتائی۔