رشوت خور کلرک رہا، بغیرمحکمانہ کارروائی نوکری پر بحال

رشوت خور کلرک رہا، بغیرمحکمانہ کارروائی نوکری پر بحال

اینٹی کرپشن نے اشفاق کورشوت لیتے پکڑا،رہائی پرتشویش،فارغ کیاجائے :شہری

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ میں رشوت لینے کے الزام میں محکمہ اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار ہونیوالے جونیئر کلرک کو مدعی سے صلح پررہائی مل گئی۔ افسروں نے بھی کوئی محکمانہ کارروائی نہ کی اور نوکری پر بحال کر دیا۔ پندرہ مئی کو اینٹی کرپشن گوجرانولہ کی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ میونسپل کمیٹی لدھیوالہ وڑائچ میں چھاپہ مار کر شہری شعبان سے طلاق کا موثر سرٹیفکیٹ جاری کرنے کیلئے جونیئر کلرک اشفاق چہل کو پندرہ ہزار کے نشان زدہ نوٹوں سمیت گرفتار کیا تھا ۔رہائی پرشہریوں کاکہناہے کہ اشفاق چہل کیخلاف بدعنوانی ثابت ہونے کے باوجود ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا محکمانہ کارروائی کی بجائے اسے دوبارہ تعینات کرنا باعث تشویش ہے ،ایسے رشوت خور اہلکار کو ملازمت سے برخاست کیا جائے تاکہ اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں