سیدناعثمان غنی ؓ کی خدمات تاریخ کا انمول باب:وسیم الحسن
خلیفہ سوم امیرالمومنین نے زندگی بھر دین اسلام کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا)جماعت الصفہ کے سربراہ اور معروف دینی سکالر بیرسٹر وسیم الحسن نقوی نے کہا ہے کہ خلیفہ سوم امیرالمومنین حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ نے دین اسلام کیلئے جو گرانقدر خدمات انجام دیں وہ اسلامی تاریخ کا زریں اور انمول باب ہے ۔عوام کے اجتماع سے خطاب کرئے بیرسٹر وسیم الحسن نقوی نے مزید کہا کہ حضرت سیدنا عثمان غنی ؓ کو ذوالنورین ہونے کا بھی شرف بھی حاصل ہوا اور پھر آپؓ نے ساری عمر اپنی دولت حضورنبی کریم ؐ کے قدموں میں نچھاورکئے رکھی۔آپؓ کے دور حکومت میں اسلام کی سلطنت کا دائرہ مزید وسیع ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حضور نبی کریم ؐ بتائے ہوئے طریقوں پر عمل پیراہوکر اور خلفائے راشدین ؓ کے انداز حکمرانی کو مینارہ نور بناکر اپنے معاشروں کو جنت نظیر بنائیں۔