خلفائے راشدین کے ایامِ سرکاری سطح پر منائے جائیں:آصف شفیق

 خلفائے راشدین کے ایامِ سرکاری  سطح پر منائے جائیں:آصف شفیق

کامونکے (نامہ نگار)آرائیں برادری کامونکے کی ہر دلعزیز شخصیت آصف شفیق آرائیں نے کہاہے کہ داماد رسول حضرت سیدنا عثمان غنیؓ نے فروغِ اسلام کیلئے تاریخ ساز کارنامے انجام دیئے۔۔۔

 آپ ؓکے قابلِ رشک کردار پر امتِ مسلمہ کو ہمیشہ فخر رہے گا، حکومت خلفائے راشدین کے ایامِ وصال و شہادت سرکاری سطح پر منانے کا اعلان کرے ۔ انہوں نے کہا حضرت سیدنا عثمان غنیؓ کی شہادت امن کا پیغام دیتی ہے ، اقتدار کے باوجود مدینہ منورہ کو کشت و خون سے بچانے کیلئے جان قربان کر دی۔ جامع القرآن، کامل الایمان سیدنا عثمان غنیؓ پیکرِ شرم و حیا اور سخاوت میں لاثانی تھے ، عہدِ عثمانی مسلم حکمرانوں کیلئے رہنما اصول فراہم کرتا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں