خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں:علما

خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں:علما

مولانا پیر ابوداؤد صادق رضوی ؒ کے عرس کی تقریبات کے آغاز پر خطاب

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ممتاز علمی و روحانی شخصیت مفتی ابوداؤد صادق رضوی ؒکے 11ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔قرآن و نعت خوانی کے بعد صاحبزادہ پیر داؤد رضوی،مولانا صاحبزادہ رؤف رضوی نے علماو مشائخ کے ہمراہ مزار کو غسل دیا اور چادر پوشی کی۔ بعدازاں نامور علمانے عقیدہ توحید و ختم نبوت اور شان ولایت کے عنوانات پرخطاب کیا ۔ مولانا پیر ابوداؤد صادق رضوی ؒکی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ تمام خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں۔آج بعد نماز ظہر عرس کی خصوصی تربیتی نشست ہوگی اور بعد نماز عصر وطن عزیز و عالم اسلام کی سلامتی اور کشمیر و فلسطین کی آزادی کیلئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ عرس کی تقریبات کا اختتام ہوگا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں