9.7 کلو زائدالمیعاد ،خراب اشیا تلف ، 1لاکھ 35 ہزار کے جرمانے
گجرات(سٹی رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی رضوان سعید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ضلع بھر میں کھانے کے معیار کی جانچ کیلئے گزشتہ روز 74 فوڈ بزنسز کی انسپکشن کی۔
حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر 23 فوڈ پوائنٹس کو بہتری نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ 7 فوڈ بزنسز کو مجموعی طور پر 1 لاکھ 35 ہزار روپے کے جرمانے کئے ۔ 9.7 کلو زائدالمیعاد اور خراب خوراک تلف کی گئی جبکہ جانچ کیلئے ایک نمونہ بھی حاصل کیا گیا۔