حمزہ شہبازسے صدر (ن)لیگ طاہرالملک کی ملاقات

حمزہ شہبازسے صدر (ن)لیگ  طاہرالملک کی ملاقات

گجرات(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماحمزہ شہباز سے مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے صدرنوابزادہ طاہرالملک نے ملاقات کی۔

 گجرات کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل،آزاد کشمیرالیکشن سمیت دیگراہم امور تبادلہ خیالات کیاگیا، طاہرالملک نے آزاد کشمیرالیکشن کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار کی بھرپوراندازمیں الیکشن مہم جاری ہے ضلع گجرات میں کشمیری مہاجرین کاوسیع ووٹ بینک موجود ہے جس کے پیش نظرڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کے ساتھ مہاجرین کودرپیش مسائل بھی حل کروارہے ہیں، انشاء اﷲ آزاد کشمیرمیں ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدواران بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں