یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ کوفنڈزمیں تاخیر تعلیم دشمنی :شیخ شفیق
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)سماجی رہنما شیخ شفیق الرحمن نے کہاہے کہ ڈویژن بھر کے طلبہ کے روشن مستقبل کی امید زیر تعمیر یونیورسٹی آف اپلائیڈ انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی کے فنڈ کے اجرا میں تاخیر تعلیم دشمنی ہے۔
سمبڑیال کی ترقی کے بعض پروجیکٹس ماضی میں اندرونی بغض کی بنا پر پہلے بھی ختم ہوچکے ہیں ۔ترقی مین روڈ اور پوری تحصیل میں بھی نظر آنی چاہیے ۔ حکومت کے ارباب و اختیار کو غیر ضروری پروجیکٹس ختم کر کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کی طرف توجہ دینی چاہیے قوم کی جہالت اور علمی پسماندگی دور کرنے کیلئے سمبڑیال میں زیر تعمیر یونیورسٹی کے فنڈز فوری جاری کر کے اسکی تعمیر مکمل کی جائے تاکہ ڈویژن بھر کے طلبہ مستفید ہوسکیں۔