جیب تراش چار مسافروں سے نقدی ، موبائل فونز لے اڑے
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی )عالم چوک میں جیب تراشوں نے جھنگ جانیوالی بس کے چار مسافروں کو نقدی اور موبائل فونز سے محروم کر دیا ۔
اکبر،خورشید ،نصراﷲ اور محسن نامی مسافر ڈسکہ سے جھنگ جانیوالی بس میں سوار ہوئے‘جب عالم چوک میں بس میں سوار ہونیوالے جیب تراشوں نے رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چاروں کی جیبیں کاٹ کر ہزاروں روپے اورموبائل فونز نکا ل کرفرار ہو گئے ۔