صنعتکاروں کو دو کروڑ تک کے قرضے دینگے :مبین الٰہی، خواجہ عمران

صنعتکاروں کو دو کروڑ تک کے قرضے  دینگے :مبین الٰہی، خواجہ عمران

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے مرکزی دفتر لاہور میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ وزیرآباد کی جلد آبادکاری اور مقامی کٹلری کلسٹر کی ترقی کے حوالے سے ایم ڈی سمال انڈسٹریز کارپوریشن مبین الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔

ایم ڈی پاک کٹلری کنسورشیم و سابق چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ سمال انڈسٹریل سٹیٹ وزیرآباد خالد مغل نے طاہر مغل کے ہمراہ شرکت کی ۔مبین الٰہی اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ خواجہ عمران نے کہا آئندہ مالی سال سے اہل صنعتکاروں کو دو کروڑ تک کے آسان اور بلاسود قرضے دیئے جائینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں