مفتی صادق رضوی ؒ کے عرس‘جامعہ حنفیہ کی دستار فضیلت تقریبات
نامور علماکے عقیدہ توحید و ختم نبوت اور شان صحابہ و اہلِ بیت کے عنوانات پر بیانات
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر)ممتاز علمی و روحانی شخصیت مفتی ابودائود صادق قادری رضویؒ کے 11ویں سالانہ عرس اور گوجرانوالہ کی معروف قدیمی درسگاہ جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم کے 74ویں سالانہ جلسئہ دستار فضیلت کی تقریبات زیر نگرانی مولانا صاحبزادہ پیر داد رضوی اور صاحبزادہ رائوف رضوی اختتام پذیر ہوگئیں۔عرس میں ملک بھر سے کثیر تعداد میں زائرین نے شرکت کی ۔پیر فرحت حسن رضا خاں نوری،سید حسن رضا شاہ مدنی،مفتی احمد حسین قاسم الحیدری،مفتی رضا المصطفیٰ ظریف القادری،مفتی عباس رضوی، مولانا پیر اجمل رضا قادری،مولانا عبدالجبار نقشبندی ،رہنما سنی تحریک شاداب رضا قادری، مولانا خالد حسن مجددی،مفتی شعبان القادری،مولانا اکبر نقشبندی ودیگرنامور علماء نے عقیدہ توحید و ختم نبوت اور شان صحابہ و اہلِ بیت کے عنوانات پر بیانات کئے اور مولانا پیر ابوداد محمد صادق رضوی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ تمام خلفائے راشدین کے ایام سرکاری سطح پر منائے جائیں۔