نوشہرہ ورکاں :ٹی ایچ کیوہسپتال میں فلاحی منصوبوں کا افتتاح

نوشہرہ ورکاں :ٹی ایچ کیوہسپتال میں فلاحی منصوبوں کا افتتاح

اے سی سعدیہ جمال نے مخیر حضرات کیساتھ افتتاح کیا،ہسپتال کی بہتری کاعزم

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال اور سپرنٹنڈنٹ میونسپل کمیٹی میاں رضوان سمیت ٹیم کی ذاتی کاوشوں اور مخیر حضرات کے تعاون سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نوشہرہ ورکاں میں مختلف فلاحی منصوبے مکمل کر لیے گئے جن کا افتتاح مخیر حضرات کے ہمراہ کیا گیا ۔ان منصوبہ جات میں ہسپتال کی تزئین و آرائش کے لئے تمام دیواروں پر خوبصورت وال پیپرز، کھڑکیوں پر بلائنڈز، نیا استقبالیہ کاؤنٹر، بجلی ٹرانسفارمر کی مرمت اور گزشتہ چار سال سے بند سولر سسٹم کی بحالی شامل ہے ۔مزید منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، ایم ایس ڈاکٹر مقصود ظفر مان نے کہا عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سرکاری اداروں اور مخیر حضرات کا باہمی تعاون نہایت خوش آئند ہے جسکے تحت ہسپتال کی مزید بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ مریضوں کو صاف ستھرا اور بہتر ماحول میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں