مشتعل افراد کا مبینہ قاتل کے ڈیرے پر حملہ، کار ، سامان کو آگ لگا دی

مشتعل افراد کا مبینہ قاتل کے ڈیرے  پر حملہ، کار ، سامان کو آگ لگا دی

نوشہرہ ورکاں (تحصیل رپورٹر ‘نمائندہ دنیا)مشتعل افراد کا مبینہ قاتل کے ڈیرے پر حملہ، کار اور سامان کو آگ لگا دی ۔

جاگووال گائوں میں سابقہ رنجش پر فائرنگ سے نوجوان جاوید گلزار جاں بحق ہو گیا تھا واقعے کے بعد مشتعل افراد نے قاتل کے ڈیرے پر حملہ کر کے کار کو آگ اور دیگر سامان کو جلا دیا ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں