یوتھ ونگ رہنماؤں کی مدثر قیوم ناہرا سے مسائل حل پر ملاقات

  یوتھ ونگ رہنماؤں کی مدثر قیوم  ناہرا سے مسائل حل پر ملاقات

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے رہنماؤں میاں ذیشان شبیر، رانا حمزہ عابد اور سیف اﷲ منیر نے لیگی رہنما مدثر قیوم ناہرا سابق ایم این اے سے ملاقات کی، دوران حلقہ کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل کے حل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مدثر قیوم ناہرا نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے نوجوان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں انہوں نے یوتھ ونگ کے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ سوشل میڈیا پر پارٹی کی کارکردگی، عوامی خدمات اور ترقیاتی منصوبوں کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں