انچارج وزیر اعلیٰ شکایت سیل کی گوجرانوالہ میں کھلی کچہری
پرنسپل سجیلہ رحمن کیخلاف مبینہ بے ضابطگیوں کی درخواست پر انکوائری آفیسر مقرر
گوجرانوالہ ‘لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (سٹاف رپورٹر‘نامہ نگار، نمائندہ خصوصی ) گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن کمپلینٹ سیل صائمہ فاروق نے قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول گوجرانوالہ میں کھلی کچہری لگائی ۔کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی، آر پی او خرم شہزاد حیدر، ڈپٹی کمشنر نوید احمد ودیگر افسروں نے شرکت کی۔ شہریوں کی مختلف محکموں بارے شکایات کوسن کرموقع پر ہی متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کیے گئے ۔212 درخواستوں میں سے 53موقع پر ہی نمٹا دی گئیں۔ انچارج وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل کی گوجرانوالہ میں کھلی کچہری گورنمنٹ گریجوا یٹ کالج لدھیوالہ کی پرنسپل سجیلہ رحمن کیخلاف مبینہ بے ضابطگیوں ، فیسوں کی زائد وصولی، کالج کا سامان چوری گھر لیجانے ، درخت کٹوا کر فروخت کرنے کی درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ندیم چودھری انکوائری آفیسر مقرر، دس روز میں جواب طلب کر لیا گیا ۔لدھیوالہ کے رہائشی عامر شہزاد نے شکایت سیل کو درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ پرنسپل سجیلہ رحمن نے طالبات سے داخلہ فیسوں کی مدمیں 55سو اور سالانہ فیسوں کی مد میں 42سو روپے وصول کیے ، رسید مانگی گئی تو طالبات کو فی کس 1950روپے وصولی کی رسید جاری کر دی گئی۔ اسکے علاوہ پرنسپل کالج کا اسے سی دروازے اور واٹر پمپ، ایل ای ڈی لائٹس چوری کر کے گھر لے گئی ۔درخت بھی چوری کٹوا کر فروخت کر دیئے ،جب ڈائریکٹر کالجز گوجرانوالہ کو انکوائری کیلئے درخواست دی تو پرنسپل نے میرے خلاف پولیس کو ہراسمنٹ کی درخواست دیدی ۔