کھرڑیانوالہ : 45 سالہ خاتون بس کی ٹکر سے جاں بحق
کھرڑیانوالہ (نمائندہ دنیا )کھرڑیانوالہ چوک میں تیز رفتار فیکٹری بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہو گئی۔
چک نمبر 73 ر ب کریانوالہ کی رہائشی 45 سالہ فریدہ بی بی زوجہ نذیر احمد اپنے بیٹے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار تھی اور چوک کراس کر رہی تھی کہ اسی دوران تیز رفتار فیکٹری کی بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔حادثے کے نتیجے میں خاتون کا سر بس کے ٹائروں کے نیچے آ گیا اور وہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی۔