احتشام الحق چیمہ وزیرآ باد چیمبر کی قائمہ کمیٹی زراعت کے چیئرمین مقرر

 احتشام الحق چیمہ وزیرآ باد چیمبر کی  قائمہ کمیٹی زراعت کے چیئرمین مقرر

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معروف کاروبار ی شخصیت سردار احتشام الحق چیمہ آف کوٹ جعفرکو وزیرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے ایگریکلچر کا چیئرمین مقرر کر دیا گیا ،

وزیرآباد چیمبر کے صدر ڈاکٹر سید مظاہر حسین زیدی نے انہیں تقرر نامہ دیا ۔ اس موقع پر سردار احتشام الحق چیمہ آف کوٹ جعفر نے کہا کہ وہ اس تقرری پر گروپ لیڈر سید حیدر رضا نقوی، پیٹرن چیف سید عون حیدر نقوی،صدر چیمبر سید مظاہر حسین زیدی،سینئر نائب صدر میاں صبیح الرحمن اور نائب صدر راشد رفیق بھٹہ کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں