کاغذ مہنگا ، طلبہ کو چھٹیوں کا کام کرنے میں مشکلات

کاغذ مہنگا ، طلبہ کو چھٹیوں کا کام کرنے میں مشکلات

100روپے والے رجسٹر میں چند صفحے ، کتاب کا کام بھی پورا نہیں ہوتا :طلبہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور نواح میں کاغذ مہنگا ہونے کی وجہ سے طلبا و طالبات کو چھٹیوں کا ہوم ورک کرنے میں مشکلات کاسامنا ،روز بروز بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے اشیاء خورد ونوش شہریوں کی پہنچ سے دور تھیں مگر اب کاغذ کی قیمتوں کوبھی پر لگ گئے ہیں ۔ طلبا وطالبات نے بتایاکہ کاغذکا رجسٹرجو ایک سو روپے میں مل رہاہے اس میں چند صفحے ہوتے ہیں ہمارا کام پورا نہیں ہوتاتو اس سے قبل ہی ختم ہوجاتاہے پہلے ملنے والے کاغذکے رجسٹر میں اتنے صفحے ہوتے تھے کہ ساراکام لکھنے کے بعد بھی کچھ صفحے بچ جاتے تھے مگر اس دفعہ صفحے بچنا تو دور کی بات کام بھی پورا نہیں لکھاجاتا ایک کتاب کا ہوم ورک مکمل کرنے کیلئے ہمیں پانچ سے چھ رجسٹر چاہیے ہوتے ہیں ہمارے والدین اتنا زیادہ بوجھ برداشت نہیں کرسکتے پہلے ہی وہ بڑی مشکل سے ہمیں تعلیم ڈلوارہے ہیں اگر مہنگائی کی یہی صورتحال رہی تو ہمارے والدین ہمیں سکولوں سے پڑھانا چھڑوادینگے اور گھروں میں بیٹھالینگے ۔ دوکانداروں کاکہنا ہے کہ دوسری اشیاء کیساتھ ساتھ کاغذ بھی مہنگا ہوگیاہے ہم کم قیمت پر فروخت نہیں کرسکتے ہمیں بھی مارکیٹ سے کاغذ مہنگا مل رہا ہے طلباء و طالبات نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ کاغذ کی قیمتو ں میں کمی کی جائے تاکہ وہ آسانی کیساتھ اپنا ہوم ورک مکمل کرسکیں اور تعلیم جاری رکھ سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں