بدورتہ فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 10جون کو شروع ہوگا

بدورتہ فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ  ٹورنامنٹ 10جون کو شروع ہوگا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ساتواں بدورتہ فلڈ لائٹ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ 10جون سے بدورتہ بڈھا کھوہ روڈ پر واقع رتہ ورکاں کی گراؤنڈ میں شروع ہو گا۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر عامر منصور ورک نے بتایا کہ ایونٹ میں علاقہ بھر کی مضبوط ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ شائقین کرکٹ کے لئے بہترین انتظامات بھی کیے گئے ہیں ٹورنامنٹ کی ونر ٹیم کو2لاکھ روپے جبکہ رنر اپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے انعام دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں