راہوالی:بہن بھائی اور ساتھیوں نے لڑکی کو اغوا کر لیا

 راہوالی:بہن بھائی اور ساتھیوں نے لڑکی کو اغوا کر لیا

مغویہ گھر سے3تولے طلائی زیورات، 2لاکھ35ہزار روپے بھی لے گئی

 راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )دو بہن بھائیوں سمیت 4افراد نے لڑکی کو اغوا کر لیا ۔ محلہ شریف پورہ راہوالی کے محمد قربان نے تھانہ کینٹ پولیس کو درخواست دی کہ وہ شام کو گھر آیا تو والدہ نے بتایا کہ اس کی ہمشیرہ (ش) عمر 17سال اپنی دوست مروہ کے ساتھ بازار سے بکس خریدنے گئی ہے لیکن کافی دیر گزرنے کے باوجود وہ واپس نہیں آئی جس پر اس کی تلاش شروع کی گئی تو محلہ کے محمد جواد اور سعدیہ نے بتایا کہ تمہاری ہمشیرہ (ش) کو سعد حسنات ،اس کی ہمشیرہ مروہ دختر قاسم سکنہ امرت پورہ اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کیری ڈبہ میں اغوا کرکے لے گئے جبکہ مغویہ (ش) جاتی دفع گھر سے 3تولے طلائی زیورات، 2لاکھ35ہزار روپے بھی لے گئی جس پر تھانہ کینٹ پولیس نے دونوں بہن بھائیوں سمیت 4افراد کیخلاف مغویہ کے اغوا کر مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں