راہوالی:پلستر کرتے دیوار پر چھینٹے ‘ہمسایہ پر وحشیانہ تشدد
شہباز نے شاہد نعیم کے ناک کی ہڈ ی توڑ دی ‘بیہوش ہونے پر ہسپتال منتقل
راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )دیوار پر پلستر کرتے وقت چھینٹے پڑنے سے مشتعل ہوکر دو افراد نے تشدد کرکے ہمسائے کو شدید زخمی کردیا ناک کی ہڈی ٹوٹنے اور سر پھٹنے سے بیہوشی کی حالت میں زخمی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال داخل کر ادیا گیا ۔ جلا ل بلگن کے شاہد نعیم نے گھر کی دیوار پر پلستر کر انے کیلئے مستری لگا رکھا تھا ۔ سیمنٹ کے چھینٹے ہمسایہ شہباز کی دیوار پر پڑ گئے جس سے مشتعل ہوکر ا س نے شاہد نعیم کو گالم گلوچ کرتے ہوئے تشدد کرکے ناک کی ہڈی توڑ دی اسی دوران شہباز کا ساتھی فیاض بھی لکڑی کا بالا لے آیا اور مارکر شاہد نعیم کا سر پھوڑ دیا جس سے وہ بیہوش ہوگیا جبکہ دونوں ملزم شدید زخمی حالت میں بھی تشد د کا نشانہ بناتے رہے اسی دوران شور سن کر محلہ کے علی رضا، حسنین وغیرہ آگئے جنہوں نے منت سماجت کرکے زخمی کی جان بخشی کرائی اور زخمی کو بیہوشی کی حالت میں ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچا دیا جبکہ ملزم سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے فرار ہوگئے ۔