پٹرول پمپ مالکان کا کمیشن فکس شرح کے بجائے فیصد میں کرنیکا مطالبہ
گجرات(سٹی رپورٹر )پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت چوہدری آصف محمود دھول منعقد ہوا جس میں تمام عہدیدار وں نے بھر پور شرکت کی اس موقع پر مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کیا گیا کہ۔۔۔
وفاقی حکومت اور اوگرا پٹرول پمپ مالکان کا کمیشن موجودہ مقررہ فکس شرح کی بجائے فیصد کی بنیاد پر کیا جائے اور ریٹ چینج 7دن کی بجائے کم از کم پندرہ دن پر کیا جائے ہفتہ وار ریٹ چینج سے ڈیلرز کو مسلسل نقصان ہو رہاہے جوپٹرولیم ڈیلرز کیلئے نقصان دہ ناقابل برداشت ہے ۔