کمشنر کاگورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

کمشنر کاگورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال  سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ، سہولیات کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) کمشنر گوجرانوالہ محمد علی نے گورنمنٹ میٹرنٹی ہسپتال سیٹلائٹ ٹاؤن کا دورہ کرکے انتظامات، طبی سہولیات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔

 اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اشعر جمیل بھی ہمراہ تھے ۔کمشنر محمد علی نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، ادویات کی فراہمی اور عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسر وں کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں