منصوبوں کی نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا :نعیم اعوان
گلیانہ (نامہ نگار )سب انجینئر محکمہ ہائی وے کھاریاں گجرات نعیم اعوان نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جا رہا ہے جس سے عوام کو سہولیات میسر آ ئینگی ۔
وہ ضلع حافظ آباد کے گاؤں کولو تارڑ سے تعلق رکھتے ہیں ، 2015 میں بطور سب انجینئر ملازمت کا آغاز کیا اور اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بدولت پنجاب کے مختلف اضلاع خصوصاً تلہ گنگ، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور گجرات میں خدمات سرانجام دیں۔ نعیم اعوان اس وقت محکمہ ہائی وے گجرات میں تحصیل کھاریاں ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی اور بروقت تکمیل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کی نگرانی میں اربوں روپے مالیت کی متعدد ترقیاتی سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں ۔