ڈسکہ:وارداتوں میں رقم موبائل فونز، موٹر سائیکل چوری
ہیڈبمبانوالہ، منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار ) مختلف وارداتوں میں رقم ، موبائل فونز، موٹر سائیکل ودیگر سامان چوری ہو گیا ۔
آڈھا میں بلال احمد کے کیفے کے کوارٹرز سے مختار اور لطیف کی 20ہزار روپے اور 3 موبائل ، ترگڑی میں اشفاق کی گھر میں لٹکی قمیض کی جیب سے 15ہزارروپے ، آڈھا میں عثمان غنی کے کمر ے سے 20ہزارروپے اور موبائل فون ، کانواں لٹ میں عدیل کی گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ،پیروچک میں سحر عدیل کی حویلی سے 4 پنکھے ،3 گارڈر چوری ہوگئے ۔