آراین ایل جی مہنگی ہونے سے پاٹر انڈسٹری کی کمر ٹوٹ گئی :حاجی زاہد
گجرات(سٹی رپورٹر )سابق صدر پاکستان پاٹری مینو فیکچررز ایسوسی ایشن حاجی زاہد نے آراین ایل جی ریٹس میں اچانک اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
اوگرا کی طرف سے بیک وقت بڑا اضافہ ظلم وزیادتی پر مبنی ہے موجودہ فیصلہ نے پاٹری انڈسٹری کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے اس بڑے اضافے کے بعد انڈسٹری بند ہونے کے درپہ ہے اور چل ہی نہیں سکتی موجودہ اضافے کے بعد انڈسٹری فعال نہیں ہو سکتی ۔