سمبڑیال:محرم الحرام میں امن وامان کے حوالے سے اجلاس
سمبڑیال (سٹی رپورٹر ) اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال عدنان بشیر وڑائچ کی زیر صدارت تحصیل کمپلیکس سمبڑیال میں محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کا انعقاد،
اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان، صفائی ستھرائی، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ اور دیگر انتظامی امور کاجائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر مختلف مکاتبِ فکر کے علما کرام اور جلوسوں کے منتظمین کو درپیش مسائل سنے گئے اور انہیں بروقت حل کرنے کے ساتھ تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کی یقین دہانی کر ائی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام ضروری انتظامات بروقت مکمل کیے جائیں گے اور جلوسوں و مجالس کے شرکاء کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے بین المسالک ہم آہنگی، بھائی چارے اور باہمی احترام کے فروغ پر بھی زور دیا۔