لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ ،پی ایم اے گوجرانوالہ کی شدید مذمت
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)کوئٹہ میں دورانِ ڈیوٹی لیڈی ڈاکٹر پر تیزاب حملہ قابلِ مذمت اور انسانیت سوز اقدام، ڈاکٹر سکیورٹی بل منظور کیا جائے ۔
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کے عہدیدار وں نے کوئٹہ کے سرکاری ہسپتال میں دورانِ ڈیوٹی ڈاکٹر ماہ نور ناصر پر تیزاب پھینکنے کے افسوسناک اور سفاکانہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ اس حملے میں ڈاکٹر ماہ نور زخمی ہوئیں اور انہیں مزید علاج کیلئے کراچی منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے ۔