کار ڈیلرز ایسوسی ایشن گجرات کے وفد کی وقاص مرزا سے ملاقات
گجرات(سٹی رپورٹر )گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے صدر وقاص مرزا ’نائب صدر ملک یاسین مبشر سے کار ڈیلرز ایسوسی ایشن گجرات کے وفد کی ملاقات اس موقع پر چیئرمین رینیول کمیٹی مبین احمدبھی موجود تھے
صدر کار ڈیلرز ایسوسی ایشن سیف اﷲ’اسجد میراں’شوکت بخاری اور محمد مجتبیٰ نے گجرات چیمبر کے صدر محمد وقاص مرزا سے ملاقات کے دوران کار ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مسائل کے متعلق بریف کیا ۔ وقاص مرزا نے کہا کہ گجرات چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز کے دروازے تمام ایسوسی ایشنز کیلئے کھلے ہیں ۔