کامونکے :لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خاتون سمیت 3افراد زخمی

کامونکے :لڑائی جھگڑے کے  واقعات میں خاتون سمیت 3افراد زخمی

کامونکے (نامہ نگار ) لڑائی جھگڑے کے واقعات میں خاتون سمیت 3افراد کو شدید زخمی کردیا گیا۔

 کھوت سندھواں کے سلیم، نعمان، ارسلان، سفیان، شعیب، منور، نجمہ اور ثمرہ وغیرہ نے سابقہ رنجش پر حویلی میں گھس کر ڈنڈوں کے وار کرکے محمد ذیشان کو شدید زخمی کردیا۔ گھریلو ناچاقی پر موضع تمبولی کی بیوہ رضیہ سے دیور شانی نے مارپیٹ کی جبکہ سابقہ رنجش پر موہن پور سیداں کے دلاور نے حویلی میں گھس کر چھریوں کے وار کرکے تحسین اور اُس کی والدہ کو شدید زخمی کردیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں