لدھیوالہ وڑائچ:مضر صحت قلفیاں بنانے والی فیکٹری سیل

لدھیوالہ وڑائچ:مضر صحت  قلفیاں بنانے والی فیکٹری سیل

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مدوخلیل میں قلفیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ غیر معیاری اور مضر صحت میٹریل استعمال کرنے پر فیکٹری سیل کر دی ۔

 پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ڈیری ٹیکنالوجسٹ محمد عثمان نے ٹیم کے ہمراہ چیمہ مارکیٹ مدوخلیل میں قلفیاں بنانے والی فیکٹری پر چھاپہ مار کرقلفیاں بنانے میں استعمال ہونے والا میٹریل کے نمونے چیک کئے جو مضر صحت پائے گئے جس پر مالک محمد یوسف کے خلاف تھانہ لدھیوالہ میں مقدمہ درج کر ا دیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں