مدرسہ کے سامنے طالبات سے چھیڑ خانی‘روکنے والوں پرتشدد

 مدرسہ کے سامنے طالبات سے چھیڑ خانی‘روکنے والوں پرتشدد

عبد اللہ ، حمزہ اور ساتھیوں نے طیب اور اہل دیہہ پر حملہ کر دیا ، فائرنگ کرتے فرار

لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )ساہنکے میں مدرسے کے سامنے کھڑے ہو کر طالبات پر آوازے کسنے اور چھیڑ خانی کرنے سے منع کرنے پرمسلح ا وباشوں نے اہل دیہہ کو ڈندوں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا اور ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ سے چند گز دور ساہنکے میں عتیق الرحمن نے جامعہ سلفیہ للبنات کے نام سے طالبات کیلئے مدرسہ بنا رکھا ہے پپناکھہ کے رہائشی اوباش عبداﷲ ،حمزہ،نعمان،علی صادق، قاسم ،حماد،وقاص چند نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ مدرسہ کے دروازے پر  کھڑے ہوکر طالبات سے چھیڑ خانی کرتے تھے جنہیں اہل دیہہ کی جانب سے بار بار منع کیا گیا تو وہ طیش میں آ گئے اور اسلحہ ڈنڈوں سے مسلح ہو کر آ گئے اور اہل دیہہ طیب امتیاز،محمد اصغر،ثاقب ریاض،عزیزالرحمن اور ابو بکر پر حملہ کرکے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور لوگوں کے جمع ہونے پر ملزم ہوائی فائرنگ کرتے اوردھمکیاں دیتے فرار ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں