نائب تحصیلدار امتیاز احمد ساہی شفافیت اور قانون کی بالا دستی کیلئے پر عزم

نائب تحصیلدار امتیاز احمد ساہی شفافیت  اور قانون کی بالا دستی کیلئے پر عزم

گوندلانوالہ (نامہ نگار )نائب تحصیلدار تحصیل صدر گوجرانوالہ امتیاز احمد ساہی اپنی ذمہ دارانہ، دیانتدارانہ اور پیشہ ورانہ خدمات کی بدولت عوامی حلقوں میں نیک نامی حاصل کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ امتیاز احمد ساہی نہایت فرض شناس،

محنتی اور عوام دوست آفیسر ہیں جو سرکاری امور کی انجام دہی میں شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں، شہریوں کے مطابق نائب تحصیلدار امتیاز احمد ساہی عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سنتے ہیں اور ان کے بروقت حل کے لیے مؤثر اقدامات کرتے ہیں۔ شہریوں نے امتیاز احمد ساہی کی خدمات کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں