سیالکوٹ:ماڈل ٹائون سوسائٹی فیز ون کو خوبصورت بنانے کیلئے اقدامات شروع
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) کنوینیر اتحاد گروپ خالد وسیم ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی فیز ون اور اس کے گرد و نواح کو ایک صاف ستھرا، خوبصورت اور مثالی بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا ۔
سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر واقع مین شاہراہ کی خوبصورتی، ماحول دوست منصوبہ بندی، شجرکاری اور صفائی کے مؤثر نظام کے ذریعے علاقے کے حسن میں اضافہ کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف آفیسر ضلع کونسل سیالکوٹ کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن سوسائٹی فیز ون کے مین روڈ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر ترقیاتی کاموں کے جائزہ دورے کے موقع پر کیا۔