لدھیوالہ وڑائچ :غبارہ فروش کی 10سالہ بچی سے نا زیبا حرکات
لدھیوالہ وڑائچ ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )لدھیوالہ کے محلہ ورناں والا میں غبارے فروش کی جانب سے 10سالہ بچی سے نازیبا حرکت لدھیوالہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
بتایا گیا ہے کہ لدھیوالہ سٹی کے محلہ چاہ ورناں والا کے رہائشی عابد علی کی دس سالہ بیٹی (ن)گلی میں آنے والے غبارہ فروش سے غبارہ لینے گئی تو اوباش غبارہ فروش نے بچی کو اکیلے پا کر نازیاب حرکت کی بچی روتے ہوئے گھر آ گئی اور اپنی ماں کو صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا ۔