ستراہ کے علاقہ میں قبضے کا معاملہ ،تحقیقاتی ٹیم تشکیل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈسکہ سرکل تھانہ ستراہ کے علاقہ میں مبینہ قبضہ کے معاملہ کا ڈی پی او سیالکوٹ نے نوٹس لے لیا۔
واقعہ کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کیلئے ایس پی انویسٹی گیشن سیالکوٹ اور ڈی ایس پی ڈسکہ پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پر مقرر کردہ انکوائری افسر فوری موقع پر جا کر حقائق کا جائزہ لیں گے اور انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کریں گے تاکہ معاملہ کو میرٹ اور قانون کے مطابق یکسو کیا جا سکے ۔