سیالکوٹ:چوک شہیداں میں تجاوزات کیخلاف آپریشن‘20 دکانیں سیل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوک شہیداں میں تجاوزات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 20کے قریب دکانیں سیل، ایس ڈی او پیرا فورس سیالکوٹ کی زیر نگرانی چوک شہیداں اور گردونواح میں تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کارروائی کے دوران سرکاری احکامات اور بارہا تنبیہ کے باوجود تجاوزات قائم رکھنے پر تقریباً 20 دکانوں کو سیل کر دیا گیا۔ ایس ڈی او پیرا فورس نے واضح کیا کہ عوامی راستوں، فٹ پاتھوں اور بازاروں میں تجاوزات کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔