گلگت بلتستان کے عوام تماشائی نہیں رہیں گے :ریحانہ ڈار

گلگت بلتستان کے عوام تماشائی نہیں رہیں گے :ریحانہ ڈار

جعلی حکمران عیش وعشرت کرتے رہے جبکہ عوام بنیادی حقوق کو ترس رہے

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک انصاف کی سینئر رہنما ریحانہ امتیاز ڈار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گلگت بلتستان میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی، گلگت بلتستان کے عوام نے واضح طور پہ اپنا فیصلہ سنا دیا ہے ، برسوں سے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے یہ جعلی حکمران اپنے محلات میں عیش و عشرت کرتے رہے جبکہ گلگت بلتستان کے عوام بنیادی حقوق، ترقی اور انصاف کیلئے ترستے رہے ،عوام نے واضح کر دیا ہے کہ وہ مزید خاموش تماشائی نہیں رہیں گے ، ان کا لیڈر عمران خان ہے ، ان کی امید عمران خان ہے اور ان کا ووٹ عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے ۔ گلگت بلتستان کی گلیوں سے اٹھنے والی یہ آواز پورے پاکستان کے عوامی شعور کی عکاس ہے کہ اب یہ قافلہ رکنے والا نہیں، یہ جدوجہد جھکنے والی نہیں، اور یہ عوام اپنے حقِ حکمرانی کی جنگ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک عوامی مینڈیٹ، انصاف اور حقیقی نمائندگی فتح یاب نہیں ہو جاتی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں پولنگ سٹیشنز پر پی ٹی آئی ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر مرکزی رہنما عمر ڈار نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کا فیصلہ واضح ہے ، وفاداری کسی نشان سے نہیں بلکہ عمران خان کے نظریے ، جدوجہد اور حقیقی آزادی کے مشن سے ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں