پسرور کے نواحی گاؤں جاجوپور میں آوارہ کتوں کی بھرمار

پسرور کے نواحی گاؤں جاجوپور میں آوارہ کتوں کی بھرمار

گلیوں، بازاروں اور آبادی کے قریب کتوں کے غول، شہریوں میں خوف وہراس

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر) پسرور کے نواحی گاؤں جاجوپور میں آوارہ کتوں کی بھرمار، شہریوں کا حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ، پسرور نواحی گاؤں جاجوپور میں آوارہ کتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ شہریوں کیلئے تشویش کا باعث بن گیا ہے ۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق گلیوں، بازاروں اور آبادی کے قریب آوارہ کتوں کے غول دن رات گھومتے رہتے ہیں جس سے بچوں، خواتین اور بزرگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ متعدد بار متعلقہ محکموں کو صورتحال سے آگاہ کیا جا چکا ہے ، تاہم تاحال مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے ۔ شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کسی بھی وقت ناخوشگوار واقعے کا سبب بن سکتی ہے ۔مقامی افراد نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے آوارہ کتوں کی تعداد پر قابو پانے کیلئے مؤثر اور مستقل اقدامات کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں